قومی
عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 3 شرائط رکھ دیں
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط رکھ دیں۔اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری تین شرائط ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں، تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے دو مرتبہ مزاکرات کیے، ہم نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی، اس وقت ہمیں بتایا گیا بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا آٹھ فروری 2024 کا ڈاکہ نہیں بھولا جاسکتا، بھوک ہڑتال کروں گا اور اسے ہم عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔