قومی
سویڈش ماہر پاکستانی زراعت کے فروغ کیلئے کام کرنے پر آمادہ
سویڈن کے زرعی ماہر سائنسدان ڈاکٹر مو سیگڈ نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران انہیں ایف آئی ایف سی کے تحت قائم گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف شعبوں بشمول زراعت، لائیو سٹاک اور سیاحت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سویڈش ماہر نے گرین پاکستان انیشیٹو کے ساتھ مل کر تحقیق اور ترقی کے ذریعے زراعت کے فروغ کے لیے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔گرین پاکستان انیشیٹو صحرائے چولستان کی بنجر زمین کو زیر کاشت لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جس کا ہدف اگلے چند سالوں میں چالیس لاکھ ہیکٹر سے زائد کاشت کرنا ہے۔