بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ

وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام اسلام آباد میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ دیا۔وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا پاکستان میں شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔آذربائیجان کے صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسلام آباد لے جایا۔صدر لہم علیوف وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

قبل ازیں مہمان صدر جب پاکستان پہنچے تو ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا ترتباک استقبال کیا جبکہ بعد میں معزز مہمان نے اسلام آباد میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اشتہار
Back to top button