بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر نئی کاز لسٹ کے مطابق جمعہ کی دوپہر 12 بجے سنایا جائے گا۔قبل ازیں سپریم کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ریگولر 3 رکنی بینچ 9 جولائی کو صبح ساڑھے 9 بجے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گا۔کاز لسٹ میں کہا گیا تھا کہ کل فیصلہ سنانے والے بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہوں گے۔

کل فیصلہ سنانے والے بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے علاوہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہوں گے۔قبل ازیں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیرصدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر غور کیا گیا جب کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ میں مشاورتی اجلاس ہوا تھا۔

گزشتہ روز بھی فل کورٹ بینچ کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں فل کورٹ کے 13 ججز شامل تھے، مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا تھا۔جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ تھے۔

اشتہار
Back to top button