بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

25قومی بیس بال چیمپئن شپ، دفاعی چیمپئن آرمی نے فائنل میں واپڈا کو شکست دیدی

25ویں سینئرمینز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ برائےسال 2024ء چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان آرمی نےسنسنی خیزمقابلے کےبعد پاکستان واپڈا کو 3-0 سے شکست دیکر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیاپاکستان واپڈا کی ٹیم نے دوسری جبکہ ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔25ویں سینئرمینزنیشنل بیس بال چیمپئن شپ برائےسال 2024ء کا باقاعدہ آغاز مورخہ 30 جون کو آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی پر ہوا۔

 

چیمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹس اورصوبوں کی 9 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا،ان ٹیموں میں آرمی،واپڈا،پولیس،ہائیرایجوکیشن، پنجاب،خیبرپختونخوا،اسلام آباد،سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر 15میچ کھیلےگئےجس میں ہرٹیم نےدوسری ٹیم کے ساتھ پول میں مقابلہ کیا،چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نےاپنی بھرپورفٹنس اور تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔چیمپئن شپ میں حصہ لینےوالی تمام ٹیموں نے انتہائی جوش و جذبے اور سپورٹ مین سپرٹ کامظاہرہ کیا،چیمپئن شپ کے کامیاب انعقادکویقینی بنانے کیلئےسیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سیدفخرعلی شاہ اورآرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نےاپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button