پاکستان کےجی ایس پی+ اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک کو برآمدات میں کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے جی ایس پی+ اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک کو برآمدات مالی سال 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں 3.57 فیصد کم ہوگئی ہیں، یہ اسٹیٹس یورپی منڈیوں میں زیادہ تر اشیا کے لیے ڈیوٹی فری داخلہ فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں، یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے یورپی برآمدات پر ڈیوٹی فری یا کم اسے کم، ڈیوٹی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو مزید 4 سال یعنی 2027 تک بڑھانے کے لیے ووٹ دیا تھا۔
قطعی طور پر، یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات مالی سال 2024 کے 11 مہینوں میں 7.737 ارب ڈالر تک گر گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینوں میں 8.024 ارب ڈالر تھیں، گراوٹ کی بنیادی وجہ مغربی، جنوبی اور شمالی یورپ میں پاکستانی اشیا کی مانگ میں کمی ہے۔مالی سال 2023 میں، یورپی یونین کو برآمدات گزشتہ مالی سال کے 8.566 ارب ڈالر سے 4.41 فیصد کم ہوکر 8.188 ارب ڈالر ہو گئیں تھی، مغربی یورپ، جس میں جرمنی، ہالینڈ، فرانس، اٹلی اور بیلجیم جیسے ممالک شامل ہیں، یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات کا سب سے بڑا حصہ بناتا ہے۔
تاہم اس خطے کی برآمدات میں 8.66 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، مالی سال 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں برآمدی قدر 3.826 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 4.189 ارب ڈالر تھی۔مغربی یورپ کو برآمدات میں کمی آئی اور جنوبی اور شمالی یورپ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 2024 کے 11 مہینوں میں برآمدات میں 11.58 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 57.738 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے اسی مہینوں میں 51.745 کروڑ ڈالر تھی۔
جنوبی یورپ کی برآمدات میں 2024 کے 11 ماہ میں 0.25 فیصد سے 2.750 ارب ڈالر تک کا معمولی اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.743 ارب ڈالر تھا، اس خطے میں، اسپین کو برآمدات 2024 کے 111 ماہ میں 4.87 فیصد بڑھ کر 1.333 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال 1.271 ارب ڈالر تھی۔
اٹلی کو برآمدات 2024 کے 11 ماہ میں 1.90 فیصد کم ہو کر 1.032 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.052 ارب ڈالر تھی۔تاہم، شمالی یورپ کو برآمدات میں 1.54 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا، اس خطے کی برآمدات کی مالیت 58.438 کروڑ ڈالر رہی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 57.552 کروڑ ڈالر تھی۔بریگزٹ سے پہلے پاکستان کی برآمدات کا بڑا مرکز برطانیہ تھا، بریگزٹ کے بعد کی مدت میں، پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات 2024 کے 11 ماہ میں قدرے بڑھ کر 1.861 ارب ڈالر ہوگئیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.808 ارب ڈالر تھیں، جو کہ 2.93 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔