بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھوک ہڑتال کرنے کے بارے میں مشاورت کر رہا ہوں، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بھوک ہڑتال کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو پتا ہے پاکستان میں کیا ہو رہا ہے، یہ کانگرس اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی باتیں کرتے ہیں، پورا ملک کہہ رہا ہے کہ سب سے بڑا فراڈ الیکشن کروایا گیا لیکن چیف جسٹس فائز عیسی الیکشن کمیشن کی تعریف کر رہے ہیں، جس الیکشن کمیشن نے ملک کا سب سے فراڈ الیکشن کرایا ہمیں انصاف کے لیے اسی کے پاس بھیجا جا رہا ہے، اگر اس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہو جاتی ہیں تو چیف الیکشن کمشنر پر ارٹیکل 6 لگ جاتا۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ وہ ہو گیا ہے جو دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے، برصغیر میں 1990 تک پاکستان سب سے آگے تھا لیکن اج سب پاکستان سے آگے ہیں اور ہمارا ملک میانمار کی طرف بڑھ رہا ہے، موجودہ بحران سے صرف وہ پارٹی ملک کو نکال سکتی ہے جس کے ساتھ عوام ہو۔بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں اشرافیہ کا بجٹ اگیا ہے، لوگ پٹ گئے ہیں، ملک کو صرف ایلیٹ کنٹرول کر رہی ہے، صدر کا کیا کام ہے کہ وہ صدر ہاؤس کے اخراجات بڑھا دے؟ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

اس موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ عام تاثر ہے کہ آپ کی پارٹی قائدین نے عہدے حاصل کر لیے لیکن آپ کو جیل سے باہر نکالنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرے حوالے سے قومی اسمبلی میں عمر ایوب، سینیٹ میں شبلی فراز سمیت علی امین گنڈا پور بڑے تگڑا بولے ہیں اور انہوں نے کوشش کی ہے۔مذاکرات سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ مذاکرات اور بات چیت کا وقت 8 فروری کو گزر گیا ہے، اوپر بیٹھے طاقتور یہ چاہتے تھے کہ میں گارنٹی دوں کہ اقتدار میں آ کر ان پر ہاتھ نہیں ڈالوں گا، مذاکرات تب ہوتے ہیں جب کسی مسئلے کا حل نکلے، ہم شہباز شریف سے مذاکرات کریں گے، ان کی حکومت چلی جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز، نواز شریف، خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو کہوں گا ان کی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبر پختونخواہ میں ایف آئی آرز درج کریں۔

اشتہار
Back to top button