بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

کراچی کے اکثر پیٹرول پمپ بند، پیٹرولم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کا ہڑتال سے انکار

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر کراچی کے اکثر پیٹرول پمپ پر رش اور متعدد بند ہیں۔پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے اعلان کے بعد لاہور میں پیٹرول پمپ کھلے ہیں اور پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپ کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے پھر بھی آج ہڑتال نہیں کریں گے۔

 

اشتہار
Back to top button