تجارت
تین روزہ ’’فیملی مینگو فیسٹیول اور نمائش ‘‘ آج سے شروع ہوگی
کراچی کے پاکستان میری ٹائم میوزیم میں تین روزہ ’’فیملی مینگو فیسٹیول اور نمائش ‘‘ آج سے شروع ہوگی۔اس تقریب کا انعقاد سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام نے پاکستان میری ٹائم میوزیم، ٹی سی این ایگزیکٹو فورم اور مختلف اداروں اور فارمز کے اشتراک سے کیا ہے۔
اس نمائش میں آم کے بارے میں پوسٹر پریزنٹیشن، پینل ڈسکشن اور آم کی پائیدار کھیتی کے طریقوں کا احاطہ کرنے کے لیے ایک جامع تکنیکی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔میلے میں آم سے متعلق مختلف قسم کے سٹال لگائے جائیں گے خاص طور پر جو آم کی ضمنی مصنوعات کی نمائش کریں گے، آم کی پیوند کاری کے تجرباتی اور نمائشی سٹالز، نامیاتی مصنوعات اور سندھ بالخصوص تھر سے ثقافتی اشیاء کی نمائش کریں گے۔