کھیل
کپتان بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے، مجھے بھی محسوس ہوا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے،ورلڈکپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ملک میں یا بیرون ملک شائقین کرکٹ بدتمیز کریں گے تو نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، حارث رؤف کے ساتھ جس نے بدتمیزی کی ہے اس کے پیچھے ایف آئی اے لگوادی ہے، حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں جلدی پاکستان آئیں ایف آئی اے ان کا استقبال کرے گی۔