بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت بجلی کے بلوں میں ریلیف یقینی بنانے کے لیے 440 ارب روپے کی سبسڈی دے گی

حکومت عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف یقینی بنانے کے لیے 440 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔پاور ڈویژن نے آج ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں کم سے کم بوجھ عوام کی اکثریت پر ڈالا جائے گا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 58 فیصد گھریلو صارفین کے بلوں میں صرف دو فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ یہ اضافہ متمول صارفین کے لیے نو فیصد ہوگا۔

پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ بجلی کے نئے نرخوں کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔اس نے مزید کہا کہ معیشت بہتر ہونے کے بعد بجلی کے نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تمام صارفین کے بجلی کے نرخوں میں اس سال جون کے ٹیرف کے مقابلے اگلے سال جنوری تک کمی متوقع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی صنعت کے فروغ کے لیے صنعتی شعبے پر 150 ارب روپے کا بوجھ کم کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button