بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا

ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی،پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کردی گئی ہے۔پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے۔

5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی ہے،5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کردیا،ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے مقرر،پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر فیس 1500 سے 1800 اضافہ کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button