بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی پیک سے ٹیکنالوجی ،ہنرمندی کو فروغ ملا،چیئرمین سینیٹ

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی اور فنی ترقی کا ذریعہ بن چکی ہے۔انہوں نے یہ بات  اسلام آباد میں چین کے ایوان صنعت وتجارت کی پائیدار ترقی کی رپورٹ 2023 کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک ایک غیر سیاسی منصوبہ ہے اور اس حوالے سے حکومت کو حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی جامع سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔یوسف رضاگیلانی نے کہا سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کیلئے افسر شاہی کے نظام میں آسانیاں لائی جارہی ہیں۔چیئرمین سینٹ نے کہا سی پیک کے تحت ایک لاکھ پچپن ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیرقونصلر Yang Guang Yuan نے کہا نئی حکومت کے تین ماہ کے دوران حکومت کے تمام معاشی اشاریے بہت حد تک بہتر ہوئے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کا سی پیک منصوبوں پر رفتار سست ہونے کا اعتراف
Back to top button