بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافہ

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتیں فوری نافذ العمل ہو گئیں۔

او گرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جون میں 2 ہزار 768 روپے 23 پیسے تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد سلنڈر کی قیمت جولائی کیلئے 2 ہزار 769 روپے 66 کر پیسے دی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 12 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 234 روپے 72 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

اشتہار
Back to top button