بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم ہوگئی، یکم جولائی سے بجٹ میں اعلان کردہ نئے ریلیف پیکج کا اطلاق نہ ہوسکا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے پیکج کیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، نئے پیکج کے اطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔

یوٹیلیٹی حکام کا کہنا ہے وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیا پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز  پر وزیر اعظم اوررمضان پیکج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 10 ارب روپے جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکج کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔مالی سال 2023-24 کیلئے وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
Back to top button