بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کے 6جولائی اسلام آباد جلسے کیلئے 19 رکنی مرکزی کمیٹی قائم

چئیرمین تحریک انصاف گوہر خان نے 6جولائی اسلام آباد جلسے کیلئے 19 رکنی مرکزی کمیٹی بنا دی۔گوہر خان کمیٹی کے ہیڈ اور صدر اسلام آباد عامرمغل کمیٹی کے کنوینرہوں گے،کمیٹی ممبران میں عمرایوب، شبلی فراز،رؤف حسن اور اسد قیصر شامل ہیں، شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید ،ملک تیمور،شہریار ریاض، کنول شوذب،راجہ وحید،اخونزادہ یوسفزئی،الیاس مہربان، قاضی تنویر،نیازاللہ نیازی، محسن شہریار، راشدمحمود کمیٹی کا حصہ ہیں۔

جلسے کی این او سی نہ ہونے کی صورت میں شعیب شاہین، علی بخاری اور نیاز اللہ نیازی ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کریں گے،جلسہ  ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ طے شدہ جگہ پر 6جولائی کی شام ہو گا،جلسہ  مین پشاور روڈ ترنول چوک میں کیا جائے گا،کمیٹی جلسے کے انتظامی معاملات سمیت تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔

مزید پڑھیے  پاکستان ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
Back to top button