بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پیرا آرچری ورلڈ رینکنگ ایونٹ میں پاکستان کے تنویر احمد نے بلائنڈ آرچری میں طلائی تمغہ جیت لیا

پاکستان کے تنویر احمد نے چیک ریپبلک میں ہونے والے پیرا آرچری ورلڈ رینکنگ ایونٹ اور یورپین کپ 2024ء میں پاکستان کے لیے بلائنڈ آرچری میں پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیت لیا۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بصارت سے محروم مایہ ناز تیرانداز تنویراحمد نے فائنل (گولڈ میڈل میچ) میں قبرص کے Misos Christose کو 6-2 کی واضح برتری سے شکست دے کر سبزہلالی پرچم سربلند کیا۔

پاکستان میں بلائنڈ آرچری کے بانی کوچ محمد اعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر بلائنڈ آرچرز کی سرپرستی کی جائے تو تنویر احمد و دیگر بلائنڈ آرچرز پاکستان کیلئے مزید انٹرنیشنل میڈلز لا سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button