بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

 سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج جمعہ کو ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے توہین عدالت کیس میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ عدالت نے تمام نیوز چینلز سے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد کر دی تھی، فیصل واوڈا نے بھی اپنے دوسرے جواب میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

اپنے جواب میں فیصل واوڈا نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، فیصل واوڈا نے عدالت سے نوٹسز واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اس سے قبل فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے معافی مانگنے سے انکار کیا تھا، سینیٹر فیصل واوڈا نے 15 مئی کو اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عدلیہ پر تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیے  آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا
Back to top button