بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کر دیا۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط بھی تحریر کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھاکہ شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جب کہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پراحتجاج بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیے  سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس
Back to top button