بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت سندھ نے مالی سال 24-2023 کا ضمنی بجٹ پیش کردیا

حکومت سندھ نے مالی سال 24-2023 کا ضمنی بجٹ پیش کردیا جب کہ صوبائی حکومت نے مالی سال کے دوران منظور کردہ بجٹ سے273 ارب روپے زائد فنڈز خرچ کیے۔دستاویزات کے مطابق حکومت سندھ نے بجٹ سے زائد خرچ کی گئی رقم سے متعلق 55 مطالبات ذر صوبائی ایوان میں پیش کیے۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ پولیس نے مالی سال24-2023 کے مقررہ بجٹ سے 3 ارب 53کروڑ زیادہ خرچ کردیے، محکمہ سروس سندھ نے 52 ارب زیادہ خرچ کیے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس نے 45 کروڑ اور محمکہ داخلہ نے 65 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے جبکہ پنشن اور مراعات کی مد میں 55 ارب روپے اضافی خرچ کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ تعلیم نے 3 ارب، محکمہ ٹرانسپورٹ نے 35 ارب، محکمہ بلدیات نے 10 ارب، سبسڈی کی مد میں 22 ارب روپے اضافی خرچ کیے گئے۔دستاویزات کے جائزہ سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 24۔2023 میں محمکہ اینٹی کرپشن، محکمہ زراعت نے مقررہ بجٹ سے ایک، ایک ہزارروپے زائدخرچ کیے جب کہ محکمہ منصوبہ بندی نے 4 ہزار اور محمکہ قانون نے سترہ ہزار روپے زائد خرچ کیے۔

مزید پڑھیے  سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے برقرار
Back to top button