بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ’’مریم کی دستک‘‘ کے تحت 65 سروسز شروع کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن میں ’’مریم کی دستک‘‘ کے تحت 65 سروسز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اجلاس میں دستک پراجیکٹ کو توسیع دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں دسمبر تک ’’مریم کی دستک‘‘ سروسز فراہم کی جائیں اور لاہور میں سروسز کی تعداد بڑھا کر 40 کردی جائے۔اجلاس کے دوران پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے چیئرمین نے مریم کی دستک پراجیکٹ کی توسیع پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

اشتہار
Back to top button