بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سپر ایٹ مرحلے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا۔جنوبی افریقا کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں پر 156 رنز بناسکی۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقا سپر 8 مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے تھے، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں کامیابی ملی تھی۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں6  وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ ریزا ہینڈرکس 19، کلاسن 9، ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسٹبز 12 اور مہاراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقا کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ہیری بروک اور لیونگ اسٹن کی شاندار بیٹنگ کے باوجود 7 رنز سے میچ ہار گئی۔انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔جنوبی افریقا اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں گروپ 2 میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں ژینگ چھن وین بہتر ین اعزاز حاصل کر نے کے لئے کو شاں
Back to top button