بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایس آئی ایف سی کا ملک میں سرمایہ کاری اورکاروبار کے فروغ میں اہم کردار

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے گزشتہ ایک سال کے دوران پوری تندہی اور عزم کے ساتھ کام کرکے سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کردیا ہے۔ان اقدامات میں سب سے اہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو اپنی آمدن کا پچاس فیصد حصہ واپس لے جانے کی سہولت دینا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں باسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔سرمایہ کاری محتسب دفتر کے قیام سے سرمایہ کاروں کو اپنے مسائل موثر انداز میں نمٹانے اور اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کا موقع میسر آیا ہے۔نجکاری اور ٹیلی کام کے شعبوں میں اپیل ٹربیونلز بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری سے متعلق قانونی رہنمائی مل سکے۔

مزید پڑھیے  چکوال میں پاکستان سویٹ ہومز کا سنٹر قائم کرنے کیلئے پچاس کنال زمین دیں گے۔ احسن بختاوری
Back to top button