بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام

اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مندوں کی مدد کرے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فلسطینی اور کشمیری ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیے  جنوبی افریقہ کے صدر نے پابندیوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا
Back to top button