بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے اور اس موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد ہوا، کراچی میں پولو گراؤنڈ سمیت دیگر مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمینا یم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، یو اے ای، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے نماز عید ادا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی، شہباز شریف نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی جب کہ وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی ان کے ساتھ تھے۔

بادشاہی مسجد لاہور میں نماز عید الاضحیٰ کا بڑا اجتماع ہوا جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید کی امامت کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور دیگر اہم شخصیات نے یہاں نماز اد کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں نمازعید ادا کی۔عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی۔ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری،  وزیراعظم شہبازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

مزید پڑھیے  وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
Back to top button