بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حج اور قربانی سنت ابراھیم کی بے مثال داستان ہے، ثمینہ احسان ،نصرت ناہید

حج اور قربانی سنت ابراہیمی کی بے مثال داستان ہے۔حضرت ابراھیم اور حضرت اسمعیل کی مکمل سپردگی ہی وہ سب سے بڑی کامیابی تھی جس کہ باعث اللہ تعالیٰ نے ہزاروں سال بعد بھی اس کو یاد رکھاہے۔یہ بات ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت نا ہید نے ایک مشترکہ بیان میں کہی ، یوم عرفہ اور عید کے موقع پر مشترکہ بیان میں کہا کہ حضرت ابراھیم علیہ السلام کی سیرت سے ایسی اطاعت کا پیغام ملتا ہے کہ اللہ کی ذات ہم سے جان، مال، وقت خواہشات کی قربانی غرض کسی بھی چیز کا مطالبہ کرے ہم اس سے قطعا گریز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس مادی دور میں اہل فلسطین نے ہی اپنے جان ،مال اور اولاد کی قربانی پیش کر کے صحیح معنوں میں اس قربانی کی یاد تازہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عرفہ حاجیوں کے میدان عرفات میں پہنچنے اور انسانوں کی خوش بختی کا دن ہے جب انسانوں کی کثیرتعداد کو جہنم سے آزادی نصیب ہوتی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ارشاد کے مطابق حج پر نہ جا پانے والے مسلمان یوم عرفہ کا روزہ رکھنے کی صورت میں دو سال کے گناہوں کی معافی کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔نصرت ناہید نے کہا کہ یوم عرفہ دعاؤں کی قبولیت کا سنہری موقع ہے اس لیے تمام مسلمان اپنے فلسطینی کشمیری برمی اور چینی مظلوم بہن بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں خصوصیت سے یاد رکھیں اور یہ کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو صالح اسلامی قیادت سے نوازے تاکہ ملک ہر لحاظ سے ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے

مزید پڑھیے  روس کیساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجی پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے، خالد جمالی
Back to top button