بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این ڈی ایم اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم کے حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔این ڈی ایم اے نے عید کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت، آزاد جموں و کشمیر، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے لیے تیاری کا مشورہ دیتا ہے، خاص طور پر بالائی کے پی، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں۔

دریں اثنا، این ڈی ایم اے نے “PAK-NDMA ڈیزاسٹر الرٹ” ایپلی کیشن کا آغاز کیا ہے تاکہ عام لوگوں کو اپ ٹو ڈیٹ الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرات سے متعلق مخصوص رہنما خطوط اور عوامی خدمت کے پیغامات فراہم کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیے  مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو عید کی مبارکباد
Back to top button