بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم کشمیر گلگت بلتستان خیبر پختونخوا خطہ پوٹھوہار اسلام آباد شمالی مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں شام اور رات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جھکڑ چلنے او رکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد 25ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 33کراچی 31پشاور 26کوئٹہ 22گلگت 18 مری 21اور مظفر آباد 24ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمحکمہ موسمیا ت کے مطابق Leh ، پلوامہ، اننت ناگ شوپیاںاور بارہ مولہ میںمطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔سری نگر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ جموں میںموسم خشک اور گرم رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت، سرینگرمیں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں انتیس LEHآٹھ پلوامہ چودہ انتت ناگ اور شوپیاں سولہ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے ایک لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن
Back to top button