امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور آئر لینڈ کا اہم ترین بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے، اس میچ کے منسوخ ہونے سے پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کی امیدوں پر بھی پانی پھیر گیا ہے، گروپ اے سے بھارت اور امریکا کی ٹیموں نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ آئرلینڈ، پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں، پاکستان کی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو فلوریڈا میں ہی آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔