9واں سالانہ پلاسٹک بال ٹورنامنٹ کا تبسم گراونڈ میں شاندار انعقاد

9واں سالانہ پلاسٹک بال ٹورنامنٹ کا تبسم گراونڈ میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیوٹیز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کی جبکہ اس شاندار ٹورنامنٹ میں کرنل ریٹائرڈ سید محمد اقبال حسین شاہ، میاں سجاد بوڑانہ اور سید عنصر عباس شاہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

بلند کلب اور روڈہ کلب کے کھیلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ یہ مقابلہ بلند کلب نے واضح برتری سے جیت لیا۔

چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیوٹیز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بانی ٹورنامنٹ ملک اسد رضا گجر ،ان کے معاونین اور اناونسر صابر حسین درد کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Exit mobile version