بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجٹ 25-2024 – یوریا کھاد کی درآمد پر 10 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی

بجٹ دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک کو بجلی کی مد میں 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مالی سال 25-2024 کیلئے وفاقی بجٹ پیش کردیا۔

بجٹ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق فاٹا کو بجلی کے بقایاجات کی مد میں 86 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پاسکو کو سبسڈی کی مد میں 12 ارب روپے دیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو رمضان پیکیج اور پی ایم پیکیج کے تحت 60 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی کی مد میں 15 ارب اور 87 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق یوریا کھاد کی درآمد پر 10 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

مزید پڑھیے  آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، چیف جسٹس
Back to top button