بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجٹ 2024-25- انکم ٹیکس چھوٹ 6 لاکھ روپے تک کی آمدن پر برقرار رکھنے کی تجویز

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس اصلاحات نافذ کیں اور اب پرسنل انکم ٹیکس اصلاحات لاگو کرنے کی ضرورت ہے تا کہ انکم ٹیکس کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انکم ٹیکس چھوٹ 6 لاکھ روپے تک کی آمدن پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے اور یہ بھی تجویز ہے کہ تنخواہ دار طبقے میں زیادہ سے زیادہ سلیب میں بھی اضافہ نہ کیا جائے جبکہ ٹیکس Slabs میں کچھ ردو بدل تجویز کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نان سیلریڈ افراد کے زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 45 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔حکومت نے کم سے  کم اور زیادہ سے زیادہ سلیب والی شرح میں کوئی کمی نہیں کی ہے لیکن اس دوران سلیب میں کمی اور زیادتی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے  طالبان نے پاکستانی فوجیوں کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا
Back to top button