بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات،عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، گلگت بلتستان کو اس کی بھرپور صلاحیت کے مطابق ترقی دینے کیلئے خصوصی اقدامات درکار ہیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے صدر مملکت سے ملاقات میں علاقے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو متعلقہ فورمز کے ذریعے علاقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے  پنجاب انتظامیہ ہماری کارکنوں کیساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
Back to top button