بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے آئرلینڈ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

دونوں ٹیمیں رواں ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی تھیں۔بھارت کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوشوا لٹل 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز بنائے۔اس کے علاوہ ٹکر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناقابل شسکت رہے۔ویرات کوہلی ایک اور سوریا کمار یادیو 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

اشتہار
Back to top button