بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صنم جاوید کو رہائی کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت منظوری اور سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

 صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آج 9 مئی کے تین مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔ضمانت منظوری کے بعد صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا کردیا گیا تھا لیکن بعد میں گوجرانوالہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید 9 مئی کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھیں۔

اشتہار
Back to top button