بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تھیلیسیمیا کے مریض بچے اور معروف پنجاب شاعر کیلئے امدادی چیک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان نے ملاقات کی،مریم نواز نے محمد رضوان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔  وزیراعلی مریم نواز نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان کی اپنے گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا، تھیلیسیمیا کے دیگر بچوں کا بھی خیال رکھنے کا عزم کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ نے محمد رضوان کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا،  محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔محمد رضوان نے وزیراعلی مریم نواز   سے ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا، محمد رضوان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا وزیر اعلیٰ سے مل رہا ہوں،  مریم نواز  نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا،محمد رضوان بہت اچھا نام ہے،ملکر بہت خوشی ہوئی،تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے،سینٹر پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم کے علاج کیلئے 3لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  پنجابی شاعر تجمل کلیم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی،مریم نواز کی جانب سے تجمل کلیم کو گلدستہ پیش کیا گیا، علیل شاعر تجمل کلیم نے وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے جناح ہسپتال میں زیر علاج شاعر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئےمحکمہ صحت کو ہدایت جاری کیں، محکمہ اطلاعات و ثقافت کے افسران نے جناح ہسپتال میں زیر علاج شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی۔

اشتہار
Back to top button