بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے آسڑیلیا کو والی بال سیریز میں وائٹ واش کردیا

آسٹریلیا والی بال سیریز پاکستان نے جیت لی اور 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا وائٹ واش ہوگئی۔پاکستان نے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 0-3 سیٹ سے شکست دی اور گینگروز، گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ روکنے میں ناکام رہے۔

پاکستان نے تیسرا میچ 24-26، 20-25 اور 20-25 پوائنٹس سے جیتا۔وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیئرمین رانا مشہود اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے چوہدری یعقوب کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 0-3 سیٹ سے شکست دی تھی

مزید پڑھیے  آئی ایم ایف کے اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
Back to top button