کھیل
پاک آسڑیلیا والی بال سیریز، پاکستان کی مسلسل دوسری جیت
پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیتے ہوئے پاک ۔ آسٹریلیا والی بال سیریز جیت لی۔لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 24 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے جیتا۔
پاکستان نے دوسرا سیٹ 19 کے مقابلے میں 25 جبکہ تیسرا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔