بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ کیلئے کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا ہوگا

آئندہ سال بھارت میں ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کو اب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

انگلینڈ سے تین میچز کی سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کے آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں تمام میچز مکمل ہوگئے، پاکستان ویمن ٹیم نے 24 میچز میں 17 پوائنٹس حاصل کیے۔آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کیلئے ون ڈے چیمپئن شپ کی ٹاپ 6 ٹیموں نے کوالیفائی کرنا ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پوائنٹس کی بنیاد پر ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ بھارت بھی بطور میزبان ایونٹ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرچکا ہے۔

پاکستان ابھی 17 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 6 پر ہے لیکن اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالی سیریز کے نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں کوئی ایک ٹیم پاکستان کی جگہ ٹاپ 6 میں آجائے گی۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز دونوں کے 14، 14 پوائنٹس ہیں اور جس ٹیم نے دو میچز جیت لیے وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان پر سبقت لے جائے گی۔اگر یہ تینوں میچز بارش سے متاثر بھی ہوئے تو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 17، 17 پوائنٹس ہوجائیں گے۔اس کے بعد پھر سری لنکا کو اگست میں آئرلینڈ سے بھی سیریز کھیلنے ہے . ویسٹ انڈیز کی سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش سے سیریز باقی ہے۔

مزید پڑھیے  ایشیا کپ، بھارت سری لنکا کو روند کر 8ویں مرتبہ چیمپئن بن گیا
Back to top button