بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔ وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے پانچ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں کیپٹل ایمرجنسی سروسز، کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپٹل سیف سٹی اتھارٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں کی سہولت کے لیے کیپٹل واسا بھی قائم کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔وزیر داخلہ نے ایمبولینس سروس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض تندہی سے ادا کرنے کی تاکید کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروس کو کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت ضم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے لوگوں کا سکون برباد ہوگیا ہے،سراج الحق
Back to top button