بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی 5 شہید سپاہیوں کی نمااز جنازہ میں شرکت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت اور جذبے سے لڑنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار انہوں نے آج پشاور میں شہید فوجیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد کیا۔آرمی چیف آج پشاور پہنچے اور سپاہی تیمور شہید، سپاہی نادر صغیر شہید، سپاہی محمد یٰسین شہید، لانس نائیک سید دانش افکار شہید اور نائیک اشفاق بٹ شہید کی نماز جنازہ ادا کی، جو ضلع خیبر کے علاقے باغ میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کر گئے۔

نماز جنازہ میں فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا  جائے گا۔

مزید پڑھیے  رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے، بلاول بھٹو
Back to top button