پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار

چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔اپنی ملاقات کے دوران، انہوں نے دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی، جس میں خاص طور پر عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر توجہ دی گئی۔دونوں فریقوں نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا۔

Exit mobile version