چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
چائنہ نے پاکستان میں انفراسٹرکچر تعمیر اور توانائی کے شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا، چارج ڈی افیئر چائنیز ایمبسی شی یانگ چیانگ کہتے ہیں صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط کے زریعے کہا کہ چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا۔ اورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈائنامکس آف شنجیانگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، تقریب میں چائنیز اوورسیز کمیونٹی کے سابق اور موجودہ ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب میں محمان خصوصی چارج ڈی افیئر چائنیز ایمبسی شی یانگ چیانگ نے کہا سی پیک کے ذریعے چائنہ نے پاکستان میں انفراسٹرکچر تعمیر کی اور توانائی کے شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف کو صدر شی جن پنگ نے خط کے زریعے کہا کہ چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، انڈسٹری اور ایکسپورٹ میں جدت لائی جائے گی۔
شی یانگ چیانگ نے کہا شنجیانگ ایک ایغور خودمختار علاقہ ہے جہاں مختلف ثقافت اور نسل کے لوگ آباد ہیں، ہر سال لاکھوں سیاح شنجیانگ کا رخ کرتے ہیں، شنجیانگ ریجن میں 2 ہزار سے زائد مساجد ہین جو یورپین اور امریکی ممالک سے زیادہ ہیں، چائنیز حکومت مذہبی آزادی کی قدر کرتی ہے۔ تقریب سے خطاب میں دیگر مقررین کا کہنا تھا شنجیانگ ایک پر امن اور دہشتگردی سے پاک علاقہ ہے جہاں ترقی تیز رفتاری سے جاری ہے، میڈیا میں ہمیشہ شنجیانگ کے بارے میں غلط رپورٹ کیا گیا۔