کراچی میں مقررمریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے کراچی میں پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (PACC) میں منعقدہ کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کی. بیس سے زائد خواتین نے امریکی حکومت کی پبلک ڈپلومیسی گرانٹ کے تحت تیار کی گئی اشیا کی نمائش کی گئی۔ قونصل جنرل ٹربل نے نمائش کا دورہ کیا، اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے اس ہم کام کو جاری رکھیں اور اس سے اپنے لوگوں اور ملک کے لئے خدمات انجام دیتے رہیں۔
امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی، پاکستان امریکن کلچرل سینٹر، لنکن کارنرز پاکستان، اور GrowElle Labs کے درمیان تعاون کا مقصد ہنر مند دستکاروں کے درمیان کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ چار مہینوں پر محیط اس منصوبی کے دؤران 21 خواتین دستکاروں بشمول ان کے خاندان اپنے کاروبار کوآن لائن کرنا سکھایا گیا، جس میں لاگت، سورسنگ، مارکیٹنگ، کاروباری منصوبہ بندی، ڈیزائن، اورڈیجیٹلائیزیشن شامل رھیں. اسکے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالیاتی خواندگی کی تربیت بھی فراہم کی۔ یہ پروگرام دسمبر 2023 سے مارچ 2024 تک جاری رہا۔
خواتین کرافٹ پرینیورز سے بات کرتے ہوئے، قونصل جنرل ٹربل نے کہا، "پاکستان ہنرمند افراد و دیگر بے تہاشہ وسائل سے مالا مال ہے، اور آپ اسکی ایک واضع مثال ہیں۔ امریکی حکومت آپ کی مدد کے لیئے پرعزم ہے کیونکہ آپ نے اپنے کاروبار کوآگے بڑھاکردکھایا ہے۔ امریکی حکومت کیجانب سے یہ ایک بہترین سرمایہ کاری ہے جوکہ امریکا ور پاکستان کی مشترکہ مفاد میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ کاروباری افراد اورکاروباری مالکان کی مدد کرنا ہماری اقتصادی رسائی کا ایک اہم حصہ ہے