بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سمبازہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر نیازی ضلع میانوالی کے رہائشی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید میجر بابر نیازی کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران و جوان، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اشتہار
Back to top button