پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے دفاعی شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو 400 کلو میٹر تک مار سکتا ہے، فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

چیف آف جنرل اسٹاف، تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کے فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔شاندار کامیابی پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو صدرِ مملکت اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارک باد دی ہے۔اس شاندار کامیابی میں شریک فوجیوں اور سائنسدانوں کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے بھی مبارک باد دی ہے۔الفتح ٹو میزائل کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، یہ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی خطرناک ہتھیاروں کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

Exit mobile version