چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کمبوڈیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے پنوم پنہ میں کمبوڈیا کے بادشاہ پریاہ بات سمیدچ پریاہ بوروم نیتھ نورودوم سیہامونی سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں انہوں نے علاقائی تعاون کے فروغ میں کمبوڈیا کے تعمیری کردار کو سراہا۔
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مملکتِ کمبوڈیا کے وزیرِ اعظم سمیدچ موہا بورور تھپادی ہن مانیت سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
