قومی
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
آسٹریلیا نے پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر NEIL HAWKINS یہ یقین دہانی اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کرائی۔دونوں ملکوں کے درمیان خاص طور پر اقتصادی تعاون اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات مزید وسیع اور مضبوط بنانے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ کو پاکستان کی جامعات کے ساتھ آسٹریلوی حکومت کے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ زراعت اور افزائش حیوانات کے شعبوں میں پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔