چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ

چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم Ding Xuexiang نے پاکستان کیساتھ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں اپنے ملک کی جانب سے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ باتبیجنگ میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات میں کہی۔ چین کے نائب وزیر اعظم نے باہمی ترقی اور خوشحالی کے لئے سی پیک کے منصوبوں پر تیز تر عملدرآمد کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ فریقین نے تعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے اور آہنی پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے چھبیس مارچ کو شانگلہ حملے پر تعزیت اور افسو کا اظہار اور حملے کے منصوبہ سازوں سے کوئی رعایت نہ کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے آنجہانی چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں خنجراب سرحدی گزرگاہ کے ذریعے روابط اور ویزہ نظام کو آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version