
قومی
پاکستان کوریا کے تجربات سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان صنعت سازی ، چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکی ترقی اور مصنوعی ذہانت سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کوریا کے تجربے سے سیکھنے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک KI JUN سے ملاقات میں کہی ۔
وزیراعظم نے کوریا کے انسانی وسائل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی تعداد بڑھانے کی پیشکش کی ۔انہوں نے باہمی فائدے کی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے کی تجویز دی ۔
کوریا کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت اور عوام کی سطح پر تبادلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون میں اضافے کیلئے کوریا کی حکومت کی خواہش ظاہر کی۔